پریڈ گراؤنڈ جلسہ؛ پی ٹی آئی کی اہم میٹنگ، جہلم سے ممبران اسمبلی اور ضلعی عہدیداران کی شرکت

جہلم: عامر کیانی کی زیر صدارت تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کی ضلعی تنظیموں کے عہدیداران اور منتخب نمائندوں کے ساتھ اہم میٹنگ، میٹنگ میں دو جولائی عمران خان کے پریڈ گراؤنڈ میں میں ہونے والے جلسے کی موثر حکمت عملی اور تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت، جہلم، اٹک چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد کے نمائندوں کی بھرپور شرکت۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کے صدر عامر کیانی نے ضلعی تنظیموں اور منتخب نمائندوں کے ساتھ اہم میٹنگ کی گئی جس میں چیئرمین عمران خان کے دوجولائی کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب گئی۔ پریڈ گراؤنڈ کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں ضلع اٹک، ضلع چکوال، ضلع جہلم اور ضلع راولپنڈی کے ضلعی عہدیداران اور منتخب نمائندوں نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ پہلے جلسوں سے زیادہ کامیاب ہوگا۔
تحریک انصاف جہلم کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد،جنرل سیکرٹری فراز چوہدری، سینئر قانون دان فیصل فرید، جہلم سے ایم پی اے راجہ یاور کمال اور خصوصی نشست پر ایم پی اے سبرینہ جاوید نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ دو جولائی کو دن 2 بجے ہم جہلم میں اکھٹے ایک جلوس کی شکل میں نکل کر پریڈ گراؤنڈ میں پہنچیں گے۔