امپورٹڈ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ کو متعارف کروا دیا۔ چوہدری فراز حسین

0 10

جہلم: سورج سوا نیزے پرواپڈا کاجن بے قابوبجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کرگیاپانی کی موٹریں جواب دے گئیں بچے بوڑھے خواتین بلبلا اٹھے۔

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساڑھے 3 سالوں میں لوگ لوڈشیڈنگ کا نام بھول گئے تھے، امپورٹڈ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ کو متعارف کروا دیا، شہباز شریف نے بالکل اپنا وعدہ پورا کیا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک بار پھر پرانے پاکستان میں داخل کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں کے صارفین کا استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ، ضلع جہلم کے غیور عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں لوڈشیڈنگ کیوجہ سے عوام کو جینا دوبھرہو کر رہ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار تباہ اور مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں بجلی بندش کا کوئی شیڈول نہیں آئیسکو حکام ہوش کے ناخن لیں، بجلی بندش کا شیڈول جاری کریں اور غیر اعلانیہ بجلی بندش کو فوری ختم کیاجائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.