سرکاری اور نجی اداروں میں خصوصی افراد کے 3 فیصد بھرتی کوٹہ کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

0 18

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت خصوصی افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریڈریسل کمیٹی برائے ڈس ایبل پرسنز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ لیبر، انفارمیشن کے علاوہ خصوصی افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خصوصی افراد کے فوکل پرسنز سے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بھرتیوں کے سلسلے میں ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام خالی سیٹس پر تعیناتی میریٹ کی بنیاد پر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں خصوصی افراد کے 3فیصد بھرتی کوٹہ کو یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ رعایتی ٹرانسپورٹ کارڈ کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انکو دور کیا جائے، ایسے ٹرانسپورٹرز جو خصوصی افراد کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں انکی فوری نشاندہی کی جائے ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور حکومتی پالیسی کے مطابق خصوصی افراد کی ویلفیئر کا کام جاری رکھا جا ئے گا اور ان کی اہلیت اور قابلیت کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں تین فیصد کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.