ضلع جہلم میں قائم 178 ڈسپلے سنٹرز 30 جون تک کھلے رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم

0 21

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے کے مرحلے میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ ضلع جہلم میں قائم 178 ڈسپلے سنٹرز 30 جون تک کھلے رہیں گے۔ عوام اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں اور غیر حتمی انتخابی فہرست میں اپنا اور اپنے خاندان کا ووٹ ملاحظہ کریں اگر تبدیلی مقصود ہو تو متعلقہ فارم پر کر کے ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم 15، فوت شدہ ووٹرز کے اخراج اور اعتراض کے لئے فارم 16 اور قومی شناختی کارڈ میں درج کوائف کے مطابق درستگی کے لیے فارم 17 استعمال کیا جا سکے گا۔ غیر حتمی انتخابی فہرستوں کے ڈسپلے کا مرحلہ 21 مئی سے شروع ہے اور 30 جون تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر جہلم میں شکایت سنٹر بنا دیا گیا ہے جو عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہا ہے اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر جہلم میں اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔ ان شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.