جہلم کا جنرل پوسٹ آفس سیکیورٹی رسک بن گیا، بجلی کی بندش کے دوران شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

0 16

جہلم کا جنرل پوسٹ آفس سیکیورٹی رسک بن گیا، جنرنیٹر تو موجود ہے مگر اس میں پٹرول نہیں دستیاب، بجلی کی معطلی کا کوئی سدباب نہیں، آفس کے ملازمین کو مشکلات کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر کے جنرل پوسٹ آفس سیکیورٹی رسک بن چکا ہے، بجلی کی معطلی کا کسی قسم کا کوئی سدباب نہیں کیا گیا، بجلی بند ہوتی ہے تو آفس کا تمام کام رک جاتا ہے، آفس کے ملازمین کو مشکلات کے ساتھ ساتھ یہاں پر آنے پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی کا کوئی موثر بندوبست نہیں، لاکھوں کی کیش سیکیورٹی رسک بن گئی ہے، جی ہی او آفس کے اعلی اتھارٹی کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کسی قسم کی شنوائی نہیں ہوسکی۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر کے جنرل پوسٹ آفس میں جنرنیٹر اور یوپی ایس کا موثر بندوبست کیا جائے تا کہ ملازمین کی پریشانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مشکلات بھی دور ہوسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.