جہلم کے سبزی و فروٹ کے آڑھتیوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرنے شروع کر دئیے

0 17

جہلم: سبزی و فروٹ منڈی میں بولیوں کے اوقات میں انتظامیہ کے غائب ہونے کیوجہ سے سبزی و فروٹ کے آڑھتیوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرنے شروع کر دئیے ، حکومت پنجاب کی سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی خواب بن کر رہ گئی، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اشیاء اول، دو م فروٹ و سبزی متعارف کروا کر شہریوں کو لوٹا جانے لگا۔

سروئے کے مطابق شہر سمیت ضلع بھرمیں قائم فروٹ و سبزی منڈیوں میں موجود دکانداروں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے ایکشن نہ لینے کی وجہ سے بے لگام ہوگئے ، سبزیوں، پھلوں دودھ دہی ، گوشت سمیت ہر چیز پر 20 سے30 فیصد اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر انتظامیہ میں ایماندار افسر اپنی نگرانی میں منڈیوں میں بولیاں کروائیں تو منڈیوں میں نرخ یکساں ہو سکتے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے بذریعہ سوشل میڈیا نشر ہونے والی خبروں کے بعد انتظامیہ 2 دن کے لئے حرکت میں آتی ہے تو نرخ درست ہوجاتے ہیں۔

عوامی، سماجی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے تاجر برادری کا قبلہ درست کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی افسران کو سبزی و فروٹ منڈیوں کی بولیوں میں شامل ہونے کا پابند بنایاجائے تاکہ اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کمی واقع ہو سکے ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.