یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام، یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلے بن گئے

0 21

جہلم: یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام، شہر بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلے بن گئے ، سٹورز میں سوائے ملازمین کے کوئی چیز نظر نہیں آتی ، حکومت کی جانب سے سامان ہی مہیا نہیں کیا جا رہا تو ہم کہاں سے دیں۔ سٹورز مینجر ز کا موقف

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی ستائی اور حکومت سے اکتائی ہوئی عوام کو یوٹیلٹی سٹورز نے مزید ذلیل وخوار کر دیا ہے، شہر بھر کے درجنوں یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خورد ونوش کی کوئی بھی چیز دستیاب نہیں تمام کے تمام سٹور خالی پڑے ہیں اور تمام سٹور کے ملازمین سارا دن صرف شہریوں کو یہ بتانے کیلئے آتے ہیں کہ سامان دستیاب نہیں۔

اس حوالے سے سول لائن، محمدی چوک، مہدی شاہ، بلال ٹاون کے یوٹیلٹی سٹورز کے مینجر ز سے رابطہ کرکے تفصیلات معلوم کی گئیں تو انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہماری ڈیمانڈ کا ایک فیصد بھی سامان مہیا نہیں کیا جارہا ، نہ آٹا آ رہا ہے نہ چینی گھی، جبکہ دالیں بھی وہ بھیجی جارہی ہیں جن کو کیڑا لگا ہو ا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے سنیں تو لگتا ہے ہم یورپ میں رہ رہے ہیں جبکہ حقیقت میں ہم افریقہ سے بھی بدتر زندگی گزار ہے ہیں ہر چیز کا ریٹ ہزاروں میں پہنچ چکا ہے اور سستی اشیاء کا صرف نام ہی ہے کوئی بھی چیز کہیں بھی دستیاب نہیں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.