ٹریفک انسپکٹر عدنان کا سول لائن روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم خرم نذیر کے احکامات کی روشنی میں Stw عدنان خان نے سول لائن روڈ پر سڑک پر موجود تمام ناجائز تجاوزات کو ہٹایا۔
ان تجاوزات میں زیادہ تر سامان دکاندار حضرات نے اپنی دکانوں کے باہر ٹھیلوں کی شکل میں رکھ کر فٹ پاتھ اور روڈ پر موجود پارکنگ کو تجاوز کیا ہوا تھا۔
سول لائن روڈ پر موجود تمام تجاوزات کو Stw عدنان خان نے ہٹایا اور تمام دکانداروں کو تنبیہ کی کہ آئندہ روڈ پر تجاوزات کی صورت میں ان کے خلاف سخت کانونی کارروائی ہو گی۔