دریائی راستے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو لائف جیکٹس لازمی پہنائی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 12

جہلم: چیف سیکرٹری پنجاب اور پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے تحصیل جہلم کے تمام پرائیویٹ کشتی مالکان میں لائف جیکٹس تقسیم کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام کشتی مالکان کو ہدایت کی کہ دریائی راستے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو لائف جیکٹس لازمی پہنائی جائیں تاکہ ان کی زندگی محفوظ ہو اور اگر کوئی مسافر بغیر لائف جیکٹ کشتی میں سوار ہوگا تواس کشتی کا مالک یا ڈرائیور اس کا ذمہ دار ہو گا، نیز ان لائف جیکٹس کی حفاظت کرنا تمام کشتی مالکان کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد ریسکیورز اور پنجاب پولیس کے جوان بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.