2 جولائی کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اسجد محمود، اللہ دتہ، فرخ محمود، اظہر محمود

جہلم: دینہ کی معروف کارروباری و سیاسی شخصیات چوہدری اسجد محمود، اللہ دتہ، فرح محمود، اظہر محمود نے کہا کہ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا جس میں عوام آئی ایم ایف اور اغیار کی معاشی و سیاسی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے عزم اور جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ سے زائد عوام ایک جانب کھڑے اپنی آزادی و خود مختاری کو پکاررہے ہیں جبکہ دوسری جانب امپورٹڈ حکومت ملک کی آزادی و خود مختاری اور قومی غیرت واہمیت کو بیچ رہی ہے،ان حکمرانوں نے اپنی کرپشن کو بچانے اور مزید لوٹ مار کرنے کیلئے اغیار کی غلامی قبول کی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں غلامی کے ان بتوں کو توڑ دیا تھا مگر عالمی استعمار کو یہ قبول نہ ہوا اور اس نے اقتدار کا لالچ دے کر قوم کے اوپر اپنے غلام مسلط کر دیئے۔