جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 جواریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار

0 18

جہلم: کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 جواریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دربار ہوٹل نتھوالہ ریڈ کرتے ہوئے 5 قمار بازوں محمد ندیم ولد گلستان خان ساکن نتھوالہ، افضال احمد ولد محمد عجائب ساکن کڑی، وحید یوسف وند محمد یوسف ساکن نتھوالہ، محمد ناظم ولد محمد حنیف ساکن نواں لوک اور ثاقب علی ولد غلام جعفر ساکن نواں لوک کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 7500 روپے، 7 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان عبداللہ صفدر ولد صفدر حسین ساکن کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد، عون محمد ولد محمد اسحاق ساکن کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور رضوان ولد محمد اسلم ساکن نیا بازار جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم الیاس حسین ولد محمد انار ساکن سروبہ پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس اور راونڈز 7MM رائفل برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.