تھانہ صدر جہلم کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ، نامزد مجرم کو سزائے موت

جہلم: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ خان نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، ملزم عدنان اسلم ولد محمد اسلم سکنہ لنگر پور کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیاء اللہ خان نے تھانہ صدر کے علاقہ لنگر پور کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد مجرم عدنان اسلم ولد محمد اسلم سکنہ لنگر پور کو جرم ثابت ہونے پر زیر دفعہ 302(b) تعزیرات پاکستان کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا۔
مجرم کو زیر دفعہ 544-A ضابطہ فوجداری کے تحت 5 لاکھ روپے متوفی عرفان اشر کے ورثا ء کو ادا کرنے کا حکم دیا ، عدم ادائیگی کی صورت میں 6 ماہ قید کا حکم بھی سنایا گیا۔