خدام مصطفیٰ کی مجلس شوری کا اجلاس، نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی پرزور مذمت

0 12

جہلم: جامع مسجد نورالاسلام محلہ چشتیاں گلی نمبر1 محمدی چوک جہلم میں بعد نماز مغرب جماعت خدام مصطفیٰ کی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر بھارت میں ہونے والی نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی پرزور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ گستاخوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے بعد ازاں جماعت کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے علمائے کرام جن میں علامہ صوفی محمد اسلم نقشبندی ،پروفیسر مفتی محمد ثناء اللہ تنویر، مفتی حسن رضا، علامہ پروفیسر عبدالوحید کاظمی، علامہ محمد ظفر نقشبندی، علامہ اظہر اقبال نقشبندی، علامہ انعام اللہ جلالی ، قاری غلام عباس نقشبندی ، حافظ ایاز لطیف ، قاری محمد عاصم رضوی، قاری رفاقت محمود مَیروی سمیت شہر کی علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.