جہلم کی مشہور محمدی چوک روڈ کو تعمیر کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر سرخی پاؤڈر لگایا جانے لگا

0 12

جہلم: محمدی چوک روڈ کو تعمیر کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر سرخی پاؤڈر لگایا جانے لگا۔ سڑک نئے سرے سے تعمیر کی جائے پیچ ورک کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے ،علاقہ مکین سراپا احتجاج، ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محمدی چوک سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، بارش کے دنوں میں بارشی پانی سڑک پر کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کیوجہ سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی لاگت سے سیوریج سسٹم کی لائنیں بچھائی گئیں جن میں کھدائی کی گئی سڑکوں کی مرمت شامل تھی لیکن منتخب ممبران کی سرپرستی کی وجہ سے سرکاری محکموں کے ملازمین نے قومی خزانے کو باپ داد ا کی جاگیر سمجھ کر لوٹا اور کھدائی کی گئی سڑکوں کو از سر نوتعمیر کرنے کی بجائے پیچ ورک لگا کر کام چلا لیا، چند ماہ بعد ہی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر گڑھوں میں تبدیل ہوگئیں۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے ووٹرز سے وعدہ کیا کہ اگر منتخب ہوگئے تو سڑکوں کو از سر نو تعمیر کروایا جائیگا لیکن بدقسمتی سے ٹھیکیدار نے چند قدم تک سڑک کو تعمیر کرکے اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو گیا۔

شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمدی چوک سڑک کو نئے سرئے سے تعمیر کروایا جائے اور سڑک پر سے نکاسی آب کا بہتر انتظام کیا جائے تا کہ بارشوں کے دنوں میں بارشی پانی سڑک پر کھڑا نہ ہو سکے اور شہری بہتر انداز میں آمدورفت جاری رکھ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.