صحت مند سرگرمیاں منشیات کے خلاف جہاد ہے۔ علی حسین راجہ

جہلم: فلڈ لائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، مہمان خصوصی معروف مذہبی و سماجی شخصیت علی حسین راجہ تھے، مہمان خصوصی نے ونرز کو انعام تقسیم کئے۔
مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل کے میدان آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں، صحت مند سرگرمیاں منشیات کے خلاف جہاد ہے، نوجوان نسل کو بچاناہے تو کھیلوں کو فرو غ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں فلڈ لائٹ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ظاہرکرتا ہوں وہ اسی طرح کی صحت مند سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔