جہلم میں گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ

0 10

جہلم: گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ برف کی مانگ میں اضافہ, لوڈ شیڈنگ کو جواز بناتے ہوئے فی بلاک برف کی قیمت میںغیر معمولی اضافہ کر دیا گیا۔

دوسری طرف موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث ضلعی مشینری کے متعلقہ شعبہ جات برف خانوں میں استعمال ہونیوالے پانی کے نمونہ جات ابھی تک حاصل نہ کر سکے اور پہلے سے چیک کروائے گئے نمونہ جات کی رپورٹس کی بنیاد پر برف تیار کی جا رہی ہے۔

شہر وگردونواح کے دیگر مقامات پر بعض برف خانوں میں ناقص و غیر معیاری پانی استعمال کرنے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں اس کے باوجود افسران ٹھنڈے کمروں سے نکلنے کیلئے تیار نہیں، اسی طرح برف کی قیمتوں کے حوالے سے بھی کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں، ناقص پانی کے استعمال سے تیار شدہ برف ہیضے، گیسٹرو اور پیٹ کے امراض کا موجب بن رہی ہے۔

دوسری طرف برف خانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہونے کے باعث جرنیٹروں سے برف تیار کرنے سے اخراجات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بلاک کی قیمت میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہوتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.