مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ پیر عبدالمنا ن سیفی

0 18

جہلم: مسلمان اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، گستاخانہ رویہ اختیار کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ ہر مسلمان غازی علم دین شہید بن جائے گا تو پھر انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ نقشبندیہ، سیفیہ، مجددیہ کریم پورہ روڈ مدینہ ٹاؤن جہلم کے مہتمم صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکتیں عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قانون سازی کی جائے اور ایسے مرتکب شخص کی سزا، سزائے موت مقرر کی جائے۔ عوام بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے تاجر برادری تعاون کریں اور بھارتی مصنوعات طلب نہ کریں ہم مل کر بھارت کو سبق سکھا سکتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.