جہلم میں شدید گرمی میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے

0 20

جہلم: ضلع جہلم میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشان،گرمی کی شدت سے شہری بلبلا اٹھے۔

بعض علاقوں و قصبوں میں بجلی کی بوسیدہ و ناقص تاریں اور ٹرانسفارمر ز کی خرابی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ ہے، لوڈشیڈنگ کے دوران کاموں کو بروقت سرانجام دینا مشکل ہو گیا، گھریلو و کارروباری صارفین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ ناقص بجلی کی تاریں اور ٹرانسفارمرز و جمپرز میں اچانک فنی خر ابی کا پیدا ہونا ہے ، متعدد علاقوں شہر کے چوک ، چوراہوں، بازاروں میں بجلی کی تاروں کے لٹکتے ہوئے گچھے خطرے کی گھنٹیاں بجا رہے ہیں ، جسکی وجہ سے کسی بھی وقت شارٹ سرکٹ اور حادثات پیش آسکتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ آئیسکو سرکل جہلم میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ آئیسکو جہلم کی جانب سے اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صارفین کے ساتھ سخت زیادتی ہے ، وفاقی وزیر پانی و بجلی نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے احکامات جاری کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.