جہلم شہر کے مختلف گنجان آباد علاقوں میں بھینسوں کے مالکان نے پالتو جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا

جہلم: شہر کے مختلف گنجان آباد علاقوں میں بھینسوں کے مالکان نے پالتو جانوروں کو کھلا چھوڑدیا ، بھینسوں کی سڑکوں پر آوارگی کی وجہ سے حادثات رونما ہونا شروع ہو گئے ، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
علاقہ کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث بھینسوں کے باڑے رہائشی علاقوں سے باہر منتقل کروانے کی بجائے گنجان آباد علاقوں میں سرپرستی کرنے میں مگن ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی پشت پناہی کیوجہ سے تمام کے تمام باڑے پوش علاقوں میں موجود ہیں جس کے باعث علی الصبح بھینس مالکان انہیں باڑوں سے باہر نکال دیتے ہیں جس کیوجہ سے پالتوجانور سارہ دن سڑکو ں گلیوں میں مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اچانک سڑکوں پر آنے کیوجہ سے اکثر و بیشتر چھوٹی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار ان سے ٹکرا کر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ، دوسری جانب آوارہ بھینسوں کیوجہ سے شہریوں سمیت سرکاری ملازمین دفتروں میں جاتے وقت سڑکیں بلاک ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
علاقہ کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔