جہلم کی معروف شاعر راجہ مسعود عالم شامی سے وفد کی ملاقات

جہلم: راجہ مسعود عالم شامی انجمن کاروان ادب بریڈفورڈ اور پوٹھوہاری شعر خوان راجہ جاوید انجم کی ڈاکٹر عمراحمد اور صوفی سنگر، نعت خواں نشاط احمد سے خصوصی ملاقات کی ان دنوں نشاط احمد اور ڈاکٹر عمران احمد برطانیہ میں 3 ماہ کیلئے گئے ہیں۔
ملاقات میں شاعری کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور اپنے پسندید ہ کلام سنائے گئے۔ راجہ مسعود عالم شامی کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں بولنے اور لکھنے کا فن بڑی خوبصورتی سے آتا ہے یہی وجہ ہے کہ و ہ ہر محفل کو چار چاند لگا دیتے ہیں وہ برطانیہ میں شعر خوانی کی محفلوں کے مایہ ناز سٹیج سیکرٹری ہیں۔
شعر خوانی کی محفلوں میں اپنے منفرد اور خو بصورت لب ولہجے کے باعث لوگ انھیں بہت پسند کرتے ہیں بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ راجہ مسعود عالم شامی دلوں میں گھر کر نا بجوبی جانتے ہیں۔
راجہ جاوید انجم پوٹھوہاری شاعر ہیں ملاقات میں انھوں نے اپنے پسندیدہ شاعری سنائی جسے بے حد پسند کیا گیا۔ صوفی شاعری، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کی ثقافت پر مبنی شعر خوانی کی محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ادب سے لگاؤ رکھنے والے صوفی سنگر شر کت کریں گے۔