جہلم میں تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ ریلی جادہ سے شاندار چوک تک نکالی گئی

0 19

جہلم: تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ ریلی جادہ سے شاندار چوک تک نکالی گئی، سینکڑوں عاشقانِ رسول نے ریلی میں شرکت کی۔ تحفظ ناموسِ رسالت ریلی کی قیادت علامہ حافظ محمد بلال رضوی جبکہ سرپرستی معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کی۔

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پہنچی جگہ جگہ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے عشق رسول کا اظہار کیا، ریلی میں شامل شرکا ء نے بی جے پی ارکان کی تصاویر پر کراس شدہ بینرز پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مزمتی کلمات اور نعرے درج تھے شرکا ریلی نعرے بازی کرتے ہوئے شاندارچوک پہنچے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے پیغمبر اسلام کی توہین کا نوٹس لے اور اس حوالہ سے مو ثر قانون سازی کی جائے کہ کوئی بد بخت ہمارے نبی ﷺ کی توہین کا مرتکب نہ ہو اور خدانخواستہ ایسا ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان آئے روز اپنے نبی کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے کہ جن کا ایمان ہے کہ آپﷺ پر ہماری جان بھ قربان ہے تو گستاخانہ رویہ اختیار کرنے والوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ ہر مسلمان غازی علم دین شہیدبن جائے گا تو پھر انہیں چھپنے کی جگہ نہ ملے گی۔

ریلی کے قائدین جن میں علامہ حافظ محمد بلال رضوی، قاری ظفر، غلام عباس، حافظ توقیر، پروفیسر مفتی محمد ثناء اللہ تنویر، مفتی حسن رضا، قاری ابرار، قاری اشتیاق، محسن رضا نعیمی نے بھی اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس قسم کی حرکتیں عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہیں جس پر مسلمانوں پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں کسی بھی مذہبی شخصیت پر گستاخانہ رویہ پر پابندی لگانی چاہیے اور قانون سازی کے زریعے مرتکب شخص کے لیے سزائے موت مقرر کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے تاجر برادری سے تعاون کریں اور بھارتی مصنوعات طلب نہ کریں ہم مل کر بھارت کو سبق سکھا سکتے ہیں ریلی میں تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی، ریلی کے شرکار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت سے ہر قسم کا تعلق ختم کیا جائے اور بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.