اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور ڈی او انڈسٹریز کا پٹرول پمپس کا دورہ، متعدد پٹرول پمپس کو جرمانے

0 11

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان اور ڈی جی انڈسٹریز پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید اور ڈی او انڈسٹریز مرزا محمد سعید نے ٹیم کے ہمراہ جہلم کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کر کے پیمانوں، قیمتوں اور فیول کے معیار کا جائزہ لیا اور کم پیمانے اور اوور چارجنگ پر 2 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔

ڈی او انڈسٹریز نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ناپ تول میں کمی سے عوام کو لٹنے نہیں دیا جائے گا۔ دکاندار اور پیٹرول پمپس مالکان اپنے ناپ تول کے پیمانے درست رکھیں اور سرکاری نرخوں کی پابندی کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.