پٹرولنگ پولیس 12 محکموں کی خدمات دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم

0 8

جہلم: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے ساتھ حکومت پنجاب کا سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے ، پی ایچ پی 12محکموں کی خدمات دینے کے باوجودبنیادی سہولیات سے محروم، پنجاب ہائی وے پولیس کے لئے سپیشل کمیٹی بنا کر محرومیوں کو دور کیا جائے۔

صوبہ پنجاب میںپنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فورس 12 محکموں کا کام کر رہی ہے ، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس آج تک بنیادی الاؤنسز سے محروم ہے ، اگراس فورس کی خدمات کی طرف توجہ دی جائے تو سڑکوں پرشہریوں اور مسافروں کے جان و مال کی حفاظت کرنا۔

امداد فراہم کرنا 1124 سنگین جرائم کی روک تھام ، لاوارث مال اور گمشدہ بچوں کی تلاش، ریسکیو 1122 کی جگہ خدمات سرانجام دینا سڑکوں پر سرسبز و شاداب پودے لگانا اور ان کی حفاظت لا اینڈ آڈرپر عملدرآمد کروانا، الیکشن پر خدمات سرانجام دینا۔

سڑکوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ موٹر وے پولیس کی جگہ ڈیوٹیاں دینا ، ٹریفک وارڈن کے ساتھ بریفنگ کی ڈیوٹیاں سرانجام دینا،تھانوں میں ٹیلی فون سننے کی ڈیوٹی بھی دیتے ہیں اتنے سب کاموں کے باوجود پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو ترقیوں اور الاؤنسزنہیں دیئے جارہے۔

پی پی ایس سی کے امتحان کے لئے بھی پٹرولنگ پولیس کو اہل نہیں سمجھاجاتا جبکہ پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کے سب سے زیادہ تبادلے بھی کئے جاتے ہیں ۔ اس طرح پٹرولنگ پولیس کے ملازمین کو ضلع کی بجائے صوبہ بھر میں کہیں بھی ڈیوٹی پر معمور کر دیا جاتا ہے جو کہ پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔

شہری ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پٹرولنگ ہائی وے پولیس کے ملازمین کو دیگر محکموں کی طرح زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ 24/7 ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے ملازمین دلجمی کے ساتھ خدمات سرانجام دے سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.