ڈپٹی کمشنر کامران خان کا دارالامان جہلم کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

0 10

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے دارالامان جہلم کا دورہ کیا اور ادارے میں مقیم خواتین کے مسائل پوچھے اور ان کے حل کے لئے مناسب اقدامات پر زور دیا، انہوں نے خواتین سے تفصیلی بات چیت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کمروں، واش رومز کی صفائی چیک کرنے کے ساتھ کھانے کا معیار بھی چیک کیا اور رہائشی سہولیات کے متعلق جائزہ لیا۔

اس موقع پر طیبہ ناصر سپرنٹنڈنٹ دارالامان جہلم اور واجد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر نے مہیا کی جانے والی سہولیات اور مسائل کے بارے میں بتایا۔

ڈپٹی کمشنر کامران خان نے زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو عمارت کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اسکی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.