جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ماہانہ اجلاس، عہدیداران و ممبران کی بھرپور شرکت

0 19

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ماہ جون کا اجلاس ، عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ نے اجلاس کی صدارت جبکہ سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کے فرائض سر انجام دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے ماہانہ اجلاس کی کارروائی کا آغاز سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کیا جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف اسحاق ڈار کو حاصل ہوا۔

سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے اپریل اور مئی کی مالیاتی رپورٹ بھی پیش کی جس پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی نے اطمینان کا اظہار کیا ، سیکرٹری جنرل نے سابقہ ماہانہ اجلاس کی کارروائی کی ایگز یکٹوباڈی سے منظوری لی۔

چولستان کی فنڈ ریزنگ کے عمل کی تکمیل جلداز جلد مکمل کرنے اور اس سے متعلقہ علاقے میں متاثرین تک دو ہفتے میں پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ کانفرنس ہال میں جدید مائیک سسٹم اور آڈٹ برائے سال 2021-22کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سینئر نائب صدراظہر اقبال ڈار، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، چیئرمین پرچیزنگ کمیٹی راجہ سجاد اختر، ایگزیکٹو ممبر راجہ طلعت محمود ، ایگزیکٹو ممبر و چیئرمین میڈیا کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، ایگزیکٹوممبرشیخ اسلام الدین، ایگزیکٹو ممبراسحاق ڈار، ایگزیکٹوممبرچوہدری نوید اعظم، ایگزیکٹوممبرمظہراکرام، ایگزیکٹوممبر زاہد عمران چوہان، ایگزیکٹوممبررانا ساجد حمیداور ایگزیکٹوممبر حافظ وسیم انورنے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.