آئیسکو سرکل جہلم میں قائم کردہ بیشتر شکایت دفتر سے عملہ غائب، متعدد شکایت دفتر بند ہو گئے

0 13

جہلم: آئیسکو سرکل میں قائم کردہ بیشتر شکایت دفتر سے عملہ غائب، متعدد شکایت دفتر بند ہو گئے، آئیسکو کے بڑھتے ہوئے مسائل پر صارفین سراپا احتجاج، حکومت کی چشم پوشی سے کرپٹ ملازمین صارفین کا استحصال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کے درجنوں شکایات دفتر سے عملہ مسلسل غائب رہتا ہے ، شکایت دفاتر میں عملہ کی عدم موجودگی ، عملہ کا تاخیر سے ڈیوٹیوں پر پہنچنا ،دفاتر کی تالہ بندی ، مکمل شکایت دفتر کا بند ہونا جیسے مسائل عروج پر پہنچ چکے ہیں ، ایس ڈی اوز گھروں میں بیٹھ کر صارفین کو مطمئن کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ ضلع بھر کی بیشتر سب ڈویژن کے حالات گھمبیر ہو چکے ہیں۔

لائن سپرٹنڈنٹ اور لائن مین بھی اپنے علاقوں سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، نئے میٹر کے لئے بڑی سفارش اور رشوت معمول بن چکا ہے ، ایکسئین اور ایس ڈی او عموماً سرکاری نمبر اٹینڈ نہیں کرتے ، ان افسران کا کہنا ہے کہ شکایت نمبر پر شکایت درج کروا دیں اور وہاں سے ہی معلومات لیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایت نمبر پر شکایت کے اندراج کے باوجود آئیسکو حکام مسئلہ حل نہیں کرتے ، شکایت دفاترکو چیک کرنے کے لئے افسران کی کوئی پالیسی نہیں ، آئیسکو حکام کے اختیارات سے کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔

صارفین نے بڑھتے ہوئے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.