ڈپٹی کمشنر کامران خان کا جہلم شہر کا دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا

0 16

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور سی او ایم سی بھی انکے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سی او ایم سی کو ہدایت کی کہ بارش سے متاثرہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لئے فوری طور پر انتظامات کیے جائیں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا نظر نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ عملے کو الرٹ رکھا جائے، ضروری مشینری کے زریعے نکاسی آب کو وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ بارش میں نشیبی علاقوں کا جائزہ لینے کا مقصد نکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا دورہ کیا اور آج ہونے والی بارش کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سنٹر کے تمام انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے کوئی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 0544920265 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.