سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں، ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے رسول بیراج کا دورہ کیا، انہوں نے رسول بیراج فلڈ بریچنگ سیکشن کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کو آپریٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤ الدین، ایکسین ہائی وے، ایکسین رسول بیراج اور پاک آرمی کھاریاں کینٹ کے افسران بھی موجود تھے۔
ایکسین رسول بیراج عدنان نے بریفننگ دیتے ہوئے سیلابی صورتحال میں بریچنگ سیکشن کو آپریٹ کرنے، ایس او پیز اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر کامران خان نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں لیکن تمام محکموں کا پیشگی اقدامات کرنا ناگزیر ہے، سیلاب جیسی آفت اور اس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں، فلڈ بریچنگ پوائنٹ کے دورے کا مقصد متوقع سیلاب کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فلڈ کی صورت میں تمام ادارے اپنے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت عملی اقدامات کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بخوبی پورا کریں گے۔