جہلم شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ ملک محمد صادق

جہلم: ملک محمد صادق آف یوکے نے کہا ہے کہ دریائے جہلم میں 3 بچے ڈوب کے زندگی کی بازی ہار گئے جن کی موت کا دلی دکھ ہوا، پرائیویٹ سوئمنگ پول کی سہولیات ہونی چاہئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ جہلم شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے چار ہزار رکشے رجسٹرڈ ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچہری جہلم میں سڑک پر پارکنگ کی گئی ہوتی ہے جو کہ غلط ہے ٹھیکیدار کو چاہیے کہ وہ الاٹ شدہ پارکنگ میں موٹر سائیکل اور گاڑیاں پارک کروائیں۔ سٹرک پر پارکنگ نہ کروائیں جس سے ٹریفک متاثر ہو۔
ڈی سی جہلم سے اپیل ہے کہ مذکورہ بالا مسائل کا فوری حل کریں۔