آئیسکو کینٹ سب ڈویژن جہلم کے لائن مین کاانوکھا ہاضمہ، صارف کے 20 ہزار ڈکار گیا

0 11

جہلم: آئیسکو کینٹ سب ڈویژن کے لائن مین کاانوکھا ہاضمہ، صارف کے 20 ہزار ڈکار گیا، صارف سراپا احتجاج، آئیسکو چیف اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چک مغلاں کے رہائشی مرزا فضل بیگ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئیسکو سرکل جہلم کینٹ سب ڈویژن کے لائن مین جاوید بیگ نے بجلی کا کنکشن فراہم کرنے کی غرض سے 20 ہزار وصول کئے اور بتایا کہ میری رورل سب ڈویژن کے متعلقہ ذمہ داران سے بات ہوگئی ہے، 1 ماہ کے اندر اندر کنکشن مہیا کر دیا جائیگا۔ کافی عرصہ گزر چکا ہے ، جاوید بیگ نہ تو میٹر کا کنکشن لگوا سکا اور نہ ہی ہماری رقم واپس کی ، آخری بار جب رقم کا تقاضہ کیا تو جاوید بیگ نے کہا کہ میں یونین کا عہدیدار ہوں کوئی افسرمیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، آپ نے جو کرنا ہے کر لیں۔

متاثرہ صارف نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے مطالبہ کیاہے کہ کرپٹ بدعنوان لائن مین جاوید کے خلاف محکمانہ انکوائری کروائی جائے اور کرپشن ثابت ہونے پر مذکورہ لائن مین کو نوکری سے برخاست کیا جائے تاکہ کسی سادہ لوح صارف کو مزید نہ لوٹ سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.