جہلم پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف ایکشن، 2 مویشی چور گرفتار، چوری شدہ مویشی برآمد

جہلم پولیس کی مویشی چوروں کے خلاف ایکشن، 2 مویشی چور گرفتار، پولیس نے چوری شدہ مویشی برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایات اور ایس ایچ او تھانہ صدر سرکل کی زیرنگرانی سب انسپکٹر احسان عباس انچارج پولیس چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کرنے والے 2 ملزمان عدنان احمد ولد لیاقت علی اور امین شاہ ولد نیاز علی سکنائے پشاور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کے ذریعے مویشی چوروں کو گرفتار اور کیا ملزمان کے قبضے سے 12 لاکھ مالیتی کے چوری شدہ مویشی برآمد کر لئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کی جانب سے انچارج پولیس چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی گئی۔