ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کا کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ٹرسٹ ہسپتال کالا گوجراں جہلم کا دورہ کیا۔
اس موقع پر بانی ہسپتال ڈاکٹر (ریٹائرڈ) میجر یوسف اختر،کرنل ریٹائرڈ میاں محمد نعیم،چیئرمین یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان، تنظیم الفلاح محمد عمر بٹ اور ہسپتال کے سٹاف نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔
کرنل محمد نعیم نے ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی،اس کے بعد پورے ہسپتال کی وارڈوں کا وزٹ کیا۔
بریفنگ میں ڈی سی کو بتایا گیا کہ اس وقت ہسپتال میں تقریباًچار ہزار فیملی علاج کروا رہی ہے،اس کے علاوہ ان فیملیوں کو سال میں دو دفعہ تقریباً پچاس سے پچپن لاکھ کا راشن دیا جاتا ہے،سکولوں میں بچوں کو یونیفارم کتابیں وغیرہ بھی دی جاتیں ہیں اور سکولوں کالجوں میں فلٹریشن پلانٹ بھی لگا کر دیتے ہیں۔
آخر میں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔