پاکستان بحرانوں کی زد میں ہے، غریب غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ عبدالمنان سیفی

0 19

جہلم: اس وقت ملک پاکستان بحرانوں کی زد میں ہے، غریب غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور امیر، امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار معروف سماجی مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی سے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پید ا ہونے والا ہر بچہ قرضہ میں جکڑا ہوا ہے سمجھ نہیں آ رہی آئی ایم ایف سے لیاگیا قرضہ کدھر چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی اثاثے بیرون ممالک میں کیسے بن جاتے ہیں عوام کے خادم بن کرآنے والے کروڑوں اربوں میں کیسے چلے جاتے ہیں ،جب تک ملک میں عدل وانصاف جزا سزا کا نظام امیر غریب کے لئے یکساں نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کرے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.