آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا وفد کی سی او ایجوکیشن سے ملاقات

جہلم: آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا نے نئے تعینات ہونے والے سی او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ سیفی سے ملاقات کی۔
آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کے عہدیداروں نے ضلعی صدر حاجی محمد افضل بلوچ کی قیادت جن میں ضلعی نائب صدر چوہدری شاہد ،ضلعی سیکرٹری عمران خان، ضلعی سرپرست اعلی سلیم کیانی سمیت دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔
حاجی محمد افضل بلوچ نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ سیفی کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور آل پاکستان آل محکمہ جات کلاس فور ایسوسی ایشن ایپکفا کے عہدیداران و ممبران کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔