وفاقی حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کر دیا

0 12

جہلم: وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2022-23 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لئے ٹیکس سلیبز 12 سے کم کر کے 7 کر دیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا اور انہوں نے تنخواہ دار طبقے کے لئے انکم ٹیکس کی حد 12 لاکھ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

بجٹ تجویز کے مطابق 6 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس کا استثنیٰ ہوگا اور 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تنخواہ پر 100 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ بجٹ میں 50 ہزار روپے ماہانہ اور 6 لاکھ روپے سالانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔

ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، 12 لاکھ سالانہ پر 100 روپے ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔ 2 لاکھ ماہانہ، 24 لاکھ روپے سالانہ، کمانے والے 7 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دیں گے۔ 3 لاکھ ماہانہ، سالانہ 36 لاکھ کمانے پر 19500 روپے ماہانہ ٹیکس دیں گے۔ 4 لاکھ ماہانہ، 36 سے 60 لاکھ سالانہ کمانے والوں پر 54500 روپے ماہانہ ٹیکس ہوگا۔

5 لاکھ ماہانہ، سالانہ 60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ کمانے والے پر 65750 ماہانہ ٹیکس لاگو ہوگا۔ 10 لاکھ ماہانہ،ایک کروڑ 20 لاکھ سالانہ کمانے والے پر ایک لاکھ 67 ہزار ٹیکس ہوگا۔ 1 کروڑ 20 لاکھ سالانہ سے زیارہ آمدن پر 32 اعشاریہ 5 فیصد مزید ٹیکس بھی دینا ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.