ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں بھی بازار 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

0 14

جہلم: پنجاب حکومت نے بھی بازار نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی کی بچت کے پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل ہوگئی جس میں تاجر برادری نے حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی بچت پلان پر اگلے ہفتے سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں بازار جلد کھولیں جائیں گے اور رات نو بجے انہیں بند کرادیا جائے گا۔ ریسٹورنٹ، ہوٹل جلد بند کرنے پر غور جاری ہے، فارمیسی، بیکری، پٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں یہ پابندی دو ماہ کے لیے ہوگی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.