ضلع جہلم میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی چھومنتر ہوگئی

0 12

ضلع جہلم کے شہریوں پر قدرت مہربان ہوگئی، ضلع بھر میں گھنگھور گھٹائیں چھاگئیں، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کے چہروں پر رونقیں لوٹ آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں موسم نے لی انگڑائی، اچانک بادلوں نے باغوں کے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آندھی اور بارش کے بعد بادل جم کر برسے جس سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش سے ہر چیز جیسے نہا کے نکھر گئی ہو، گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہروں پر بہار آگئی، گل وگلزار پر بھی شادابی چھاگئی۔

ضلع جہلم میں ہفتے کو ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا، ویک اینڈ کی صبح ہی رم جھم پھوار نے سماں باندھ دیا تو شہری لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے۔ جہلم میں بارش کے حسین مناظر دھل کر اور بھی نکھر گئے۔سیاہ بادل، ٹھنڈی ہوائیں جب رم جھم برسات کی صورت میں برسیں تو رُت ہی بدل گئی۔

کبھی رم جھم پھوار تو کبھی موسلا دھار بارش نے سماں باندھ دیا، سورج نکلنے کے بعد نکھرے نکھرے منظر دیکھنے شہریوں کو بھی گھر سے نکلنے کا موقع مل گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے چند روز تک موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.