تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: یو کے میرج انگلشA1ٹیسٹوں میں پاکستان بھر میں 155 بار 100 فیصد رزلٹ آنے پرتقریب کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم و سی ای او برج یعقوب چوہدری غلام احمد زمرد نے منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک کومبارکبادتے ہوئے کہا کہ سرفراز ملک نے محنت ، قابلیت او ر دیانداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک میں بھی اپنا لوہا منوا یاہے۔انہیں میں عرصہ دراز سے جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو بک ریڈینگ لازمی کر نی چاہیے کیونکہ تعلیم اور عملی تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ SLS کالج کے شاندار رزلٹ کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ افغانستان سے بھی امیدوار UK میرج انگلش ٹیسٹ کیلئے SLS کالج سے رجوع کرتے ہیں۔
آخر میں مہمان خصوصی چوہدری غلام احمد زمرد اور منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک نے UK میرج A1 انگلش ٹیسٹ اور آئلز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے SLS کالج کے سٹوڈنٹس اور دیگر کمپیوٹر، فری لائنسنگ، سپوکن انگلش کورسز مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹ دیئے۔
یاد رہے کہ SLS برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں صرف B2Bگولڈ پارٹنر اور آسٹریلین ایجوکیشن آفس کا بھی مستند ادارہ ہے۔ اسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے آئلز ٹیسٹ میں 8 اعشاریہ 5 بینڈز حاصل کئے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بینڈز تھے۔ ایس ایل ایس کالج کو مارچ میں برٹش کونسل اور AEO سے ایوارڈ آف ایکسی لینس سے بھی نوازا گیا۔