سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک جہلم کا احتجاجی مظاہرہ

جہلم: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک جہلم کا احتجاج، سینکڑوں کارکنوں نے ضلعی دفتر جادہ چونگی کے باہر مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک جہلم نے 17 جون 2014ء کو منہاج القرآن کے کارکنوں کو شہید اور زخمی کرنے والوں کے خلاف اپنے ضلعی دفتر جادہ چونگی کے باہر پر امن احتجاج کیا۔ مظاہرین جن میں خواتین کارکنوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی پر امن احتجاج کیا۔
پروفیسر سلیم احمد چوہدری سید ابرار حسن شاہ چوہدری عبد الغفور صدر عوامی تحریک ضلع جہلم اور جنرل سیکرٹری چوہدری احمد رضا نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں سے ایک بار پھر انصاف دینے کی استدعا کرتے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ 8سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک شہداء کے لواحقین کو ذرا برابر بھی انصاف نہیں مل سکا، تھانے سے لے کر سپریم کورٹ تک انصاف کے حصول کے لیے لواحقین نے کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی لیکن کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔
کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہم انصاف لے کر رہیں گے اگر یہاں نہیں ملتا تو اللہ کی عدالت سے لیں گے لیکن جو لوگ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ان سے بھی اللہ حساب لے گا، احتجاج سے پہلے کارکنوں نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی۔