ڈاکٹرسیف اللہ ڈھلوں نے سی ای او ایجوکیشن جہلم کا چارج سنبھال لیا

جہلم: ڈاکٹرسیف اللہ ڈھلوں نے سی ای او ایجوکیشن جہلم کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔
ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ کسی فرد کے جائز کام کے لیے کسی کو چکر نہ لگوایا جائے، اگرمجھے علم ہو گیا کہ کسی جائز کام کیلئے چکر لگوائے جا رہے ہیں تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز سے آنے والوں کے جائز کام کو ترجیح دی جائے، میرٹ پر کام ہوگا۔