ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہمیں صفائی کے خصوصی انتظامات کرنا ہوں گے۔ ڈاکٹر مظہر حیات

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیراہتمام گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیف اللہ سیفی نے کی جبکہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن اور ڈپٹی ڈی ای او جہلم راؤ عبدالکریم نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ڈینگی کے حوالے سے لیے گئے اقدامات کا تفصیلی تذکرہ کیا۔
ڈاکٹر مظہر حیات نے اساتذہ کو ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے اپنے گھروں،دفاتروں اور دیگر تمام جگہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کرنا ہوں گے تاکہ اس سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ سیفی نے ڈینگی کے خلاف اقدامات پر ضلع بھر کے اساتذہ کی کوششوں کو سراہا اور ڈینگی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا۔