انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام زور شور سے جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غلام عباس

جہلم: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے اور آمدہ عام انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام زور شور سے جاری ہے، ووٹ کے اندراج، حدف، درستگی اور منتقلی کے لئے ڈسپلے سنٹرز ہر علاقے میں قائم کر دیئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم غلام عباس نے کہا کہ قانون کے تحت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹر لسٹیں منجمد کر دی جاتی ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کے ووٹ اندراج تبدیلی ، حدف ، درستگی اور منتقلی کے عمل کو روک دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر وقت ضائع کئے عوام فوراً اپنے متعلقہ ڈسپلے سنٹر تشریف لے جائیں اور غیر حتمی ووٹر لسٹوں میں اپنا اور اپنے خاندان کا ووٹ ملاحظہ کریں، نیا اور قسم بھی قسم کی تبدیلی یا درستگی مقصو ہو تو متعلقہ فارم پر کرکے ڈسپلے سنٹر انچارج کو جمع کروائیں۔