جہلم میں مون سون کی بارشوں سے قبل گندے نالوں اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ ہو سکا

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث مون سون کی بارشوں سے قبل گندے نالوں اور برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا رواں ماہ سے سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔
شہر اور گردونواح میں واقع نکاسی آب کے لئے بنائے گئے برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کا عمل مون سون کی بارشوں سے قبل شروع نہیں کیا گیا ، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
میونسپل کمیٹی کو مون سون کی بارشوں سے قبل گندے نالوں اور برساتی نالوں سمیت دیگر نالوں پر قائم ہونے والی پختہ تعمیرات کو ختم کروا کر نالوں کی صفائی ستھرائی کروانی چاہیے تا کہ بارشوں میں نکاسی آب کا مسئلہ پیدا نہ ہواور شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔