پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) کا اجلاس، عہدیداران و ممبران کی شرکت

جہلم: پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) کا اجلاس ہائی وے مشینری اینڈ مینٹینس ورکشاپ میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی کارروائی کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی نائب صدر حاجی محمد افضل بلوچ نے کی، اجلاس میں راولپنڈی سرکل سے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر شاہد محمود بٹ کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ورکرز کو بلاتفریق جونیئر کلرک کی آسامی پر پرموٹ کیا۔
اس موقع پر حاجی محمد افضل بلوچ نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر شاہد محمود بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ ہم آپ کے اس جرت مندانہ فیصلے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجلاس سے مزدور رہنماؤں نے خطاب کیا اور ملازمین نے اپنے حل طلب مسائل کی طرف توجہ عہدیداران کی توجہ دلائی جس پر قیادت نے کہا کہ ورکرز کی پروموشن انتہائی ضروری ہے راولپنڈی اور مری کے ورکرز پچھلے 30/30 سالوں سے بغیر پروموشن کے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے سپرنٹنڈنٹ انجینئرشاہد محمود بٹ سے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کے حل طلب مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔