ضلع جہلم میں 18 ڈینگی مثبت سائٹس رپورٹ ہوئی ہیں۔ مطاہر امین حیات وٹو

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو کی زیر صدارت ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے انسداد ڈینگی اقدامات اور پیشگی منصوبہ بندی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں 18 ڈینگی مثبت سائٹس رپورٹ ہوئی ہیں جن میں 13 آؤٹ ڈور جبکہ 5 انڈور ہیں، انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں مؤثر انداز میں ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سرویلنس کے عمل کو مزید بہتر کیا جائے، جہاں کہیں لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری تلف کیا جائے۔
انہوں نے محکمہ ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلینس کو مانیٹر کریں، فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور کارروائی کو اینڈرائڈ ایپ پر اپلوڈ کریں۔ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔
انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔