جہلم پولیس نے 2 موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا، چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد

0 16

جہلم پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو ملزمان گرفتار،پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) عامر خان نیازی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان عرفان یونس ولد محمد یونس ساکن شمالی محلہ جہلم اور احمد اقبال ولد محمد اقبال ساکن مشین محلہ نمبر 2 جہلم کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.