جے سی سی آئی کے وفد کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

0 12

جہلم: جے سی سی آئی کے وفد کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، پرتپاک استقبال کیا گیا، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمرمشتاق برگٹ کے وفد میں ایگزیکٹو ممبران چوہدری سہیل عزیز ، زاہد عمران چوہان ، خبیب نوید اور سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان شا مل تھے۔

گوجرانوالہ چیمبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر صدر محمد شعیب بٹ ، سیکرٹری جنرل محمد برہان و دیگر نے جہلم چیمبر آف کامرس کے شرکا کو خوش آمدید کہا اور گوجرنوالہ چیمبر آف کامرس کی عمارت کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا۔

صدر شعیب بٹ نے دوران میٹنگ صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ ،ا یگزیکٹو ممبران چوہدری سیہل عزیز ، زاہد عمران چوہان ، خبیب نوید اور سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک احسن قدم اُٹھایا ہے، انشاء اللہ جلد ہی جہلم چیمبر کا دورہ کروں گا اور صنعت کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے تا کہ ہماری ملکی معیشت مزید مستحکم ہو۔

اس موقع پر جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر چو ہدری عمر مشتاق برگٹ نے کہا کہ ہمارا آج کے وزٹ کا مقصد آپ کو ضلع جہلم میں سرمایہ کاری کی دعوت دینا تھا کیونکہ جہلم میں انڈسٹری کے لیے آپ کو زمین جی ٹی روڈ کے قریب انتہائی سستی ہے گوجرانولہ کی نسبت ،امید ہے آپ ہماری اس تجویز کو قدر کی دیکھے گے اور جہلم میں بھی انڈسٹری لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم سمال اسٹیٹ انڈسٹری میں انتہائی سستے پلاٹ موجود ہیں جس کے لیے ہم آپ سے ہر طرح کا تعاون کریں گے اور ہمیں آپس میں رابطوں کو بڑھاناہو گا جس سے دونوں اضلاع کی بزنس کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

آخر میں صدر شعیب بٹ نے صدر جے سی سی آئی عمر مشتاق برگٹ کو شیلڈ پیش کی جبکہ آخر میں صدر جے سی سی آئی عمر مشتاق برگٹ کو تینوں صدور کو تحفے دیئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.