جہلم پولیس کاناجائز سلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ، 4 ملزم گرفتار

جہلم: جہلم پولیس کاناجائز سلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ، 4 ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نبیل ولد محمد شفیق ساکن محلہ چشتیاں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1350 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم جاوید اقبال ولد مظفر اقبال ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں فیاض احمد ولد متعلی خان ساکن سوڈی گجر پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 210 گرام چرس برآمد اورمحمد ندیم عرف مینکی پھینکی ولد بندو خان ساکن محلہ کریم آباد پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔