قیامت خیز گرمی، جہلم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

0 22

جہلم: ضلع جہلم اور گردونواح میں قیامت خیز گرمی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے صارفین کو عاجز بنادیا، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا، پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قیامت خیز گرمی میں آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی کی گھنٹوں بندش کا سلسلہ جاری ہے، گریڈ اسٹیشن پر تعینات واپڈا اہلکاروں کے مطابق 12گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے احکامات موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق ہر 1 گھنٹے کے بعد 1 گھنٹے کی اعلانیہ جبکہ واپڈا انتظامیہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جب چاہیں بجلی بند کر دیتے ہیں،اس طرح روزانہ کی بنیاد پر کسی بھی وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کر دی جاتی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے ضلع جہلم میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، بجلی کی گھنٹوں بندش سے گھروں اور مساجد میں پانی نایاب ہوگیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام چلنے والی و اٹر سپلائی سکیم بھی بری طرح متاثرہوئی ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کی گھنٹوں بندش سے کارروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، گرمی اور حبس سے ہسپتالوں میں داخل مریضوں، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کارروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.