صحافی اپنی قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہباز بٹ، چوہدری عابد محمود

0 182

جہلم: صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے، صحافی اپنی قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، تمام صحافی دوستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کی آواز بلند کرتے رہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر برائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور عوامی مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچاتے ہیں تاکہ مسائل کا خاتمہ اور اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ آخری سانس تک جاری رہے گا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہلم کے غیور صحافیوں کو بھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے پلاٹ الاٹ کئے جائیں تاکہ جہلم کے صحافی بھی اپنے زاتی گھر تعمیر کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ضلع جہلم کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ورکنگ صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں تاکہ صحافی باعزت طریقے سے اپنی زندگیاں بسر کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.